اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے تک عبوری مدت کے وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کا نام زیرغور کیا گیا۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے نام پر حتمی طور پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران شرکاء نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل یکجہتی اور اعتماد کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اور نواز شریف کے اشارے پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں لیکن ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ہمیں کسی عہدے کا لالچ نہیں، ہم پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی سے متعلق ان کا ایجنڈاجاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169